اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مصنوعی طور پر مہنگائی بڑھانے کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے اشیا کی قیمتیں کنٹرول کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کے نتیجے میں قیمتوں میں خاصی کمی آچکی ہے بالخصوصی سبزیوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ مصنوعی طور پر مہنگائی کرنے میں ملوث افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا ملنے تک ہرگز چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم
The post مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38X9EeW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box