حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان

 لاہور: وزارت مذہبی امور نے حج 2020 ء کے لیے درخواستوں کی وصولی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جن کی وصولی 25 فروری سے بغیر کسی تعطل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔

سرکلر کے مطابق حج درخواست فارم 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول اور جمع کروائے جا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے بینکوں کو اس ضمن میں آگاہ کردیا ہے۔ 25 فروری بروز منگل سے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا اور درخواستوں کی وصولی بغیر کسی تعطل کے 6 مارچ تک جاری رہے گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بھی حج فارم وصول کیے جائیں گے، حج درخواست فارم کو کمپیوٹرائزڈ اور آسان بنایا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے وضاحت کی ہے کہ حج درخواست فارم سے حلف نامہ ختم نہیں کیا گیا، کمپیوٹرائزڈ فارمز پر حلف نامہ موجود ہے جہاں درخواست گزار دستخط کرے گا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں وزارت مذہبی امور کی جانب سے 24 فروری تا 3 مارچ تک حج درخواستوں کی وصولی کا اعلان کیا گیا تھا، کابینہ سے ایک اہم نکتہ کی عدم منظوری کے باعث پہلی تاریخ میں التوا کیا گیا تھا جس میں اب تبدیلی کی گئی ہے۔

The post حج درخواستوں کی وصولی کے لیے نئی تاریخ کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VoQVVE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...