تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تونسہ میں عورت نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، ایم ایس ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی کے مطابق پانچوں بچے اور والدہ صحت مند ہیں، اور انہیں کہیں منتقل کرنےکی ضرورت نہیں۔

بچوں کے والد سبزعلی کا کہنا ہے کہ میری پہلے بھی 3 بیٹیاں ہیں جب کہ اب ہمارے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی، جن میں 4 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جس پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ بچوں کی دادی کا کہنا ہے کہ گھر کا وارث آگیا ہے  جس پر بہت خوش ہوں۔

 

 

The post تونسہ شریف میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/396Fl5G

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...