لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے گجرات کی تاریخ دلی میں دہرائی، امریکا کوسوچنا ہوگا کہ وہ تباہ کن ہتھیارجنونی کے ہاتھ میں دے رہا ہے جن کے پاگل پن سے خطہ پہلے ہی خطرے سے دوچارہے۔ مسلمانوں کے قتل عام سے مودی حکومت کا دیگرممالک کی اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک پوری طرح بے نقاب ہوگیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کے منظم قتل عام سے نازی ہٹلرکے دورکی یاد تازہ ہوگئی جب کہ امریکی صدرکو اپنے دورے کے دوران مسلمانوں کے قتل عام اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کی مذمت کرنی چاہیئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: دہلی مسلم کش فسادات میں 20 افراد جاں بحق؛ کئی علاقوں میں کرفیو
شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ ہندتوا کا خونی کھیل رکوایا جائے، جرائم میں ملوث عناصرکو گرفتار کرکے سزا دی جائے، بے گناہ شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ حکومت پاکستان معاملہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن، اوآئی سی میں اٹھائے اورعالمی برادری بھارت کے اندرمسلمانوں کے قتل عام، اقلیتوں پرجبروتشدد اورمذہبی مقامات کی بے حرمتی کا نوٹس لے اوراقوام متحدہ، عالمی برادری بنیادی انسانی حقوق اورانسانی جان، مذہبی مقامات کے تحفظ کے عالمی قوانین پرعمل کرائے۔
The post مسلمانوں کے قتل عام سے مودی کا اقلیتوں سے ہمدردی کا ناٹک بے نقاب ہوگیا، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32r1edo
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box