پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دماغ کی بجائے زبان سے معیشت چلا رہے ہیں۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی ڈیڑھ سال سے دماغ کی جگہ صرف زبان سے معیشت چلا رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جنگل نوکریاں دیں گے اور سکون قبر میں ملے گا، کیا عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے، ملک میں شرح سود 14 فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ عوام آٹا اور چینی دونوں سے محروم ہیں، کیا عمران کی فلاحی ریاست یہ ہے؟۔
The post عمران خان دماغ کی بجائے زبان سے معیشت چلا رہے ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32kpaz2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box