اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کو فیسوں میں اپنی مرضی کے اضافے سے روکتے ہوئے فیسوں میں اضافے کا اختیار پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے حوالے کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نجی اسکولز کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نجی اسکولز کو اپنی مرضی سے فیسوں میں اضافے سے روک دیا۔

ہائی کورٹ نے نجی اسکولز کی فیسوں کے تعین کا اختیار پیرا کو دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پیرا نجی اسکول کی فیسوں کے تعین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے رہنمائی لے۔

The post اسلام آباد ہائی کورٹ نےنجی اسکولز کا فیسوں میں اضافے کا اختیار ختم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T853RC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...