افغان امن معاہدے کے فریقین کو چوکنا رہنا ہوگا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان امن معاہدے  کو نقصان پہنچانے والےعناصر سے فریقین کو چوکنا رہنا ہوگا۔

امریکا اور طالبان کے مابین افغان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے  وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے اور امن و مفاہمتی عمل کا نقطہ آغاز ہے، میں نے ہمیشہ افغان مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات چاہے جتنے پیچیدہ ہوں یہی امن کا واحد راستہ ہے، معاہدے کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے فریقین کو چوکنا رہنا ہوگا، چار دہائیوں سے خون خرابے سے دو چار افغانیوں کے امن کے لیے دعاگو ہوں، افغان امن میں کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان پرعزم ہے۔

دوسری جانب امن معاہدے میں شریک پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اہم معاہدے پر دستخط ہوئے جس سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی، خوشی ہے کہ اس اہم موقع پر پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششیں بارور ثابت ہوئیں، عالمی برادری افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب افغانیوں کو آپس میں مل کر مذاکرات کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے، ہم افغانستان کی تعمیر و ترقی چاہتے ہیں، افغانستان کی تعمیر و ترقی کے لیے افغان حکومت کو بھی آگے بڑھنا ہوگا۔

The post افغان امن معاہدے کے فریقین کو چوکنا رہنا ہوگا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wdqIz0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...