اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر اپنی تصاویر لگائے جانے پر سخت بر ہمی کا اظہارکرتے ہوئے فوری ہٹانے کا حکم دیاہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مقصد صرف عوام کی فلاح ہے اپنی تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا۔ وزیراعظم کے حکم پر یوٹیلیٹی اسٹورز سے ان کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملاقات کی، ملاقات میں عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر بات چیت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو قانونی امور سے متعلق آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم نے انھیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
The post وزیراعظم کا یوٹیلٹی اسٹورز سے اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SXaJhs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box