کراچی: محکمہ صحت نے کورونا وارئس کے مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھنے کافیصلہ کرلیا، گڈاپ ٹاؤن میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلیے پہلا 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کر دیا گیا جب کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل 15 رکنی ہیلتھ ٹیم کو رونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی۔
محکمہ صحت نے کورونا وارئس کے مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کرلیا ،یہ فیصلہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جمعہ کو سیکریٹری صحت اور ڈائریکٹر صحت نے بھی گڈاپ ٹاؤن میں50 بستروں پر مشتمل پہلے کورونااسپتال کا دورہ بھی کیا اور کو مریضوں کو مستقبل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور تمام اسپتالوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پیر سے وائرس سے متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو گڈاپ اسپتال منتقل کیاجائے، اسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ بھی قائم کردیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے گڈاپ ٹاون میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلیے مختص کیا جانے والا پہلا 50 بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کردیا تاکہ متاثرہ اور مشتبہ مریضوں کو کراچی سے علیحدہ رکھا جاسکے، حکومت سندھ نے یہ فیصلہ عوام کی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا ہے کیونکہ شہر میں قائم سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے ہجوم اوربے پناہ رش ہوتا ہے کورونا وائرس ایک سے دوسرے صحت مند افراد میں منتقل ہوتا ہے اس لیے حکومت نے ایسے مریضوں کو آبادی سے دور گڈاپ اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دریں اثنا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مشتمل 15 رکنی ہیلتھ ٹیم کورونا وائرس کی مشتبہ صورتحال پر سہولتیں مہیا کرے گی، ٹیم کی ذمے داریوں میں اسکریننگ اور نشاندہی اور دیگر ذمے داریاں شامل ہیں، سیکریٹری ہیلتھ سندھ نے کہا کہ ہیلتھ ٹیم علامات ظاہر ہونے پر مریض کو مکمل حفاظت کے ساتھ اسپتال منتقل کرے گی۔
The post کورونا مریضوں کو کراچی سے باہر گڈاپ کے اسپتال منتقل کرنیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cijTg9
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box