دوحا: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا طالبان معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی۔
امریکا طالبان معاہدے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان عوام کےلیے آج بڑادن ہے، پاکستان نےافغان امن معاہدے کےلیےاہم کردار ادا کیا، معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان امن واستحکام کی جانب گامزن ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکااورافغان طالبان میں امن معاہدہ آج قطرمیں ہوگا۔ امریکااورطالبان کےنمائندےافغان امن معاہدے پردستخط کریں گے۔ شاہ محمودقریشی بھی معاہدے پردستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے، افغان طالبان کےساتھ امن معاہدے پردستخط مائیک پومپیوکریں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کاخاتمہ ہونے والاہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کاعمل شروع ہوگا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی توافغانستان سےفوج واپس بلالیں گے۔
The post امریکا طالبان معاہدے سے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32MsweJ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box