پشاور کینٹ کی تاریخی سنہری مسجد میں خواتین پھر سے نماز جمعہ پڑھ سکیں گی

پشاور: سنہری مسجد کینٹ صدر 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا بندوبست تھا جو دہشت گردی کے دور میں سلسلہ رک گیا تھا تاہم اب امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے پر خواتین پھر سے نماز پڑھ سکے گی۔

شہر کے کینٹ میں واقع سنہری مسجد (گولڈن موسک)  میں طویل عرصے کے بعد خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دہشت گردی کے دور میں سنہری مسجد کے آس پاس درجنوں دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے خواتین کیلئے نماز جمعہ کا اہتمام بند کردیا گیا تھا تاہم امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد تاریخی سنہری مسجد میں ایک بار پھر خواتین کے لئے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا اہتمام کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سنہری مسجد پشاور کینٹ صدر 90 کی دہائی کے وسط تک خواتین کے نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا بندوبست تھا،لیکن دھشت گردی اور دیگر وجوہات کی بنا پر  یہ سلسلہ بند کردیا گیا تھا، طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر سنہری مسجد کی انتطامیہ نے خواتین کو نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سنہری مسجد کے باہر بینر آویزان کر کے خواتین کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ نماز جمعہ کی آدائیگی کے لئے سنہری مسجد میں آسکتی ہیں۔

The post پشاور کینٹ کی تاریخی سنہری مسجد میں خواتین پھر سے نماز جمعہ پڑھ سکیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T9CFP5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...