کورونا وائرس؛ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئسولیشن وارڈز کیلئے 200 ملین روپے جاری کردیے

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئسولیشن وارڈز کے قیام کے لئے 200 ملین روپے جاری کردیے ہیں۔

کوئٹہ میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کے علاقے تفتان میں کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق اقدامات کے جائزہ لیا گیا۔

دونوں اہم شخصیات نے بلوچستان کے علاقے تفتان میں طبی اور انتظامی امور کے مراتب کے قیام کا فیصلہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے آئسولیشن وارڈز کے قیام کے لئے 200 ملین روپے جاری کردیے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی وزارت صحت نے زائرین کے ٹیسٹ اور اسکریننگ کرنے کی پیشکش کی ہے، اگلے کچھ دنوں میں ہم آہستہ آہستہ مکمل اسکریننگ کے بعد پاکستانی زائرین کو گروپس میں ایران سے واپس آنے کی اجازت دیں گے، زائرین کو ایک ایک ہزار کی تعداد میں روزانہ اسکریننگ کے بعد واپس لایا جائے گا۔

The post کورونا وائرس؛ وزیراعلیٰ بلوچستان نے آئسولیشن وارڈز کیلئے 200 ملین روپے جاری کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/393sql0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...