عمران مافیا ڈرامے کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: ترجمان(ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹوئٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب عوام کے ساتھ صبح صبح فجر کے وقت بھی جھوٹ، عمران مافیا ڈرامے اور ٹوئٹ کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، عمران مافیا کے قیمتیں بڑھانے پرمسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے نتیجے میں سبزیوں کی قیمتوں میں واضح اضافہ ہوا ہے، عمران صاحب ٹوئٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے، عوام جانتے ہیں کہ دانستہ طور پر مہنگائی عمران مافیا نے کی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کی سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی، آٹا اور چینی چور عناصر کو سزا دینا ہے تو وزیراعظم سمیت خسرو بختیار اور جہانگیر ترین کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے، آپ عمران مافیا کی آٹا، چینی اور روٹی پر ڈاکے کی رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لا سکے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عوام جانتی ہے، عمران مافیا دانستہ طور پہ پاکستان کے عوام کا کاروبار، روزگار بند کر رہا ہے اور پاکستان کو مقروض کر رہا ہے، عوام جانتے ہیں کہ عمران مافیا نے دانستہ پشاور میٹرو کے 150 ارب کے کھڈے کھودے، اپنی کرپشن اور چوری چھپانے کے لئے دانستہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں قید کیا۔

The post عمران مافیا ڈرامے کرکے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c2nAq1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...