اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی کابینہ نے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔
22 گریڈ کے مشتاق مہر اس وقت آئی جی ریلویز کی حیثیت میں وفاقی حکومت کے ماتحت کام کر رہے ہیں جبکہ مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کی حیثیت سے 3 سال تک سندھ حکومت کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی جی سندھ کلیم امام اور سندھ حکومت کے مابین کافی عرصے سے تنازع چل رہا ہے، اور گزشتہ ماہ کے آغاز میں سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس کلیم امام کو عہدے سے ہٹاکر ان کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی منظوری دی تھی۔
The post وفاقی کابینہ نے مشتاق مہرکوآئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T4Y9g2
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box