عوام کو سابق حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داوٴد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سیکریٹری خزانہ ، گورنر اسٹیٹ بنک سید رضا باقر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کو معاشی اعشاریوں بشمول کرنٹ اکاوٴنٹ خسارہ، فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ، بیرون ملک سے ترسیلات زر اور مہنگائی کی شرح کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مجموعی طور پر معاشی اعشاریوں میں بہتری کا رجحان ہے، ہفتہ وار ایس پی آئی میں بھی کمی کا رجحان سامنے آیا ہے اور اس میں مزید کمی کی توقع ہے۔

معاشی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں، ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ عوام اور خصوصاً کم آمدنی والے ، تنخواہ دار اور کمزور طبقے کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے، معیشت کے استحکام اور معاشی اعشاریوں میں بہتری سے متعلق عوام کو آگاہ رکھا جائے تاکہ کاروباری برادری کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

The post عوام کو سابق حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TrCD4l

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...