اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں ریاستی دہشت گردی کے پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پولیس اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے غنڈوں نے دہلی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کا قتل عام کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جس طرح مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم اور ایک لاکھ کشمیریوں کی شہادت کے نتیجے میں کشمیری نوجوان انتہا پسندی کا شکار ہوچکے ہیں، اسی طرح اب 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو بھی انتہا پسندی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید بتایا کہ میں مسلسل یہ کہتا رہا ہوں کہ جب تک عالمی برادری مداخلت نہیں کرے گی، بھارت کے ان حالات سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔
The post دہلی فسادات؛ عالمی برادری نے بھارت کو نہ روکا تو دنیا پر تباہ کن اثرات ہوں گے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2wQhKIa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box