مٹھی میں گھریلو پریشانی پر 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی

مٹھی:  تھرپارکر میں2 شادی شدہ خواتین نے خودکشی کر لی۔

ننگرپارکر تحصیل کے گاؤں سوراچند میں پاروتی سوبھو کولہی نے گھر کے اندر ہی پھندے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کا سبب گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔خاتوں ایک روز قبل میکے سے سسرال آئی تھی۔دوسری جانب گاؤں ڈابھی بھیل میں گوری اندرو بھیل کنویں میں کود گئی۔ خاتون کی خودکشی کا سبب بھی گھریلو پریشانی بتایا جاتا ہے۔

دونوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کر دیں اور خودکشی کی رپورٹ درج کرلی۔ تھرپارکر میں خودکشی کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

The post مٹھی میں گھریلو پریشانی پر 2 شادی شدہ خواتین کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/395ynxP

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...