حکومت کو آٹا بحران کے ذمہ داروں کوفارغ کرنا چاہیے، صدرمملکت

 اسلام آباد: صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ حکومت کومافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر مہنگائی ہے، مہنگائی سےمیں اتنا ہی پریشان ہوں جتناعام آدمی ہے، چیزوں پر سبسڈی ختم کرنےسے مہنگائی ہوئی، آٹے کا بحران انتظامی مسئلہ تھا، اس بحران کے ذمہ داروں کو فارغ کرناچاہیے۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ 2 سال میں 22 لاکھ  لوگوں کا بیروزگار ہونا تشویشناک ہے، مافیا ہرحکومت میں موجود ہوتے ہیں،  یہ لوگ حکومت کے ذریعے کام کرتے ہیں، حکومت کو مافیا سے نمٹنے کے لیے ہمت کرنا ہوگی۔

 

 

The post حکومت کو آٹا بحران کے ذمہ داروں کوفارغ کرنا چاہیے، صدرمملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2w3HJLT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...