سی ٹی ڈی کی کارروائی میں اہم شخصیات کا مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں متعدد اہم شخصیات کا مبینہ قاتل اور کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن نے کراچی موسمیات کے قریب کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا، گرفتار مبینہ دہشت گرد حیدر زیدی عرف سلیم بھائی ملکی اورغیر ملکی باشندوں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، اور اس نے پارہ چنار سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی، ملزم نے 1993 اور 1995 میں مسجد پر دستی بم حملہ اور لیاری میں جلوس پرحملہ کیا، 2004 میں کراچی جمشید کواٹر میں مفتی نظام الدین شام زئی اور مفتی جمیل کوقتل کیا اور اسی سال جامعہ بنوریہ کے باہر موٹرسائیکل میں بم دھماکا کیا، جب کہ ملزم ملتان کنونشن اور لاہور میں مولانا ضیاء الرحمان پر بم حملے میں بھی ملوث رہا ہے۔

 

 

The post سی ٹی ڈی کی کارروائی میں اہم شخصیات کا مبینہ ٹارگٹ کلرگرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38eekg9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...