کروڑوں روپے کی ہیروئن لاہور سے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 7 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس ہیروئین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوران چیکنگ ایک مسافر کے سامان سے آئس منشیات برآمد کرلی گئی جو غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز EK.624 سے دبئی جارہا تھا۔

اے ایس ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو سامان سے 7 کلو سے زائد آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر مسافر عامر سہیل کو آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق آئس مہارت کے ساتھ بیگ کے اندر چھپائی گئی تھی، مسافر کو تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔

The post کروڑوں روپے کی ہیروئن لاہور سے دبئی لے جانے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2S8zIhu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...