پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں سیاسی پارٹیوں میں عہدہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا سول سرونٹس رولز کے تحت سرکاری ملازمین کی سیاسی وابستگی پر پابندی ہے اس لیے تمام محکمے سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کریں۔
The post سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H9UVB3

No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box