پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی

 لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر ہجویری ہاؤس میں پناہ گاہ قائم کردی۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہاؤس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہاؤس کے 12  کمروں میں بیڈز لگا دیئے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیرانتظام چلنے والی اس پناہ گاہ میں 50 لوگوں کی رہائش کا انتظام ہوگا، عدالت نے اسحاق ڈار کے گھر کے حوالے سے حکم امتناع جاری کیا تھا۔

واضح رہے سابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا کیس احتساب عدالت میں چل رہا ہے وہ 2017 میں علاج کی غرض سے لندن گئے تھے جس کے بعد وہ وطن واپس نہیں آئے

عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے سبب انھیں اشتہاری قرار دینے کے ساتھ ساتھ ان کی پاکستان میں موجود جائداد کی قرقی کے احکامات جاری کیے تھے۔

The post پنجاب حکومت نے اسحاق ڈار کے گھر میں پناہ گاہ قائم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/374ALDb

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...