ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک

مظفرآباد: ایل او سی پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہٹ دھرمی کا مظاہر کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ و نکیال سیکٹر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج ایل اوسی پرجندروٹ ونکیال سیکٹر کی شہری آبادی کونشانہ بنارہی ہے، اور بھاری ہتھاروں کا استعمال کیا جارہا ہے، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 10 شہری زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطباق بھارتی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سنبل گلی، جبر، سنبھارہ کی شہری آبادی کونشانہ بنایا، جب کہ ضلع کوٹلی کے گاؤں دبسی کو بھی نشانہ بنایا، جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی، اور جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا، اور ایک بھارتی میجر سمیت 3 فوجی زخمی بھی ہوئے، جب کہ پربھارتی چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

The post ایل او سی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vhqeaC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...