پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس داخل ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آیا ہے۔ 23 سالہ ضیاالرحمان کا تعلق ارمڑ سے ہے اور وہ چین سے آیا ہے۔ ضیاالرحمان کو ایل آر ایچ میں قائم کرونا آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشتبہ مریض کے خون کے نمونے فوری طور پر این آئی ایچ بھجوا دئیے گئے ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی پشاور میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیس سامنے آتے رہے ہیں تاہم اب تک کسی مریض میں اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔
The post پشاور میں کرونا وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38eIS1l
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box