اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں، کوئی تبدیلی زیرغور نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی کے خلاف حکمت عملی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی ہے اورمشیر خزانہ حفیظ شیخ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، مشیر خزانہ بہترین کام کر رہے ہیں, کوئی تبدیلی زیر غور نہیں۔
The post وزیراعظم کی مشیرخزانہ کو ہٹائے جانےکی تردید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37d28uZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box