اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال اور اسکول چلائیں، وزیراعلیٰ پنجاب

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال و اسکول چلائیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کے بارے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏اورنج لائن ٹرین کا قرض واپس کرنے کےلیے اربوں روپےسالانہ دینےپڑیں گے، اگر 60روپےکا ٹکٹ بھی رکھیں تو صرف ٹرین کو چلانے کےلیے 10 ارب روپے سالانہ سبسڈی دینی پڑےگی۔

عثمان بزدار نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم اس رقم سے اسپتال و اسکول چلائیں یا یہ سبسڈی دیں؟، کابینہ نےفیصلہ صوبائی اسمبلی بھیجا ہےتاکہ عوامی نمائندوں کافیصلہ آئے۔

اورنج لائن پاکستان کی پہلی الیکٹرک ٹرانسپورٹ میٹروٹرین ہے جس کے آزمائشی سفر کا تجربہ کرلیا گیا ہے۔  پاکستان اورچین کے درمیان مئی 2014 میں اورنج ٹرین بنانے کا معاہدہ ہوا تھا اور یہ منصوبہ سی پیک میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس کا آزمائشی بنیادوں پرآغاز

ٹرین ڈیرہ گوجراں جی ٹی روڈ سے علی ٹاؤن ٹھوکرنیازبیگ تک 27 کلومیٹر کا فاصلہ 27 اسٹیشنوں پر رُکتے ہوئے 45 منٹ میں طے کرے گی۔ اس میں روزانہ کی بنیاد پرساڑھے 3 سے 4 لاکھ لوگ سفر کریں گے۔

اس منصوبے کو دسمبر2017 میں مکمل ہونا تھا لیکن 4 سال ایک ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا اور اس پر 264 ارب روپے کی لاگت آئی۔

The post اورنج لائن پر بھاری سبسڈی دیں یا اسپتال اور اسکول چلائیں، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P4IomV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...