اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کرتار پور راہداری کا دورہ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے شری کرتارپورصاحب کا مختصر دورہ کیا، کرتار پور پہنچنے پر وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری ،کرتارپور کوریڈور کمیٹی کے ممبران اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، پنجاب اسمبلی کے رکن سردار رمیش سنگھ اروڑھ نے گوردوارہ صاحب پہنچنے پرسیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے سر پر رومالا باندھا، جس کے بعد وفد گوردوارہ صاحب میں داخل ہوا۔
کرتارپورکمیٹی کی طرف سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو گوردوراہ دربارصاحب اور کرتارپور راہداری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، انہیں بتایا گیا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کومکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، کرتارپورصاحب میں کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ درشن کے لئے آسکتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کرتارپورصاحب میں بنائی گئی خصوصی آرٹ گیلری کمپلیکس کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور اقلیتوں کے حوالے سے اٹھائے گئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، انہوں نے یہاں آنے والے یاتریوں کے لئے بنائے گئے لنگرخانے میں بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔
The post سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا کرتار پور کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V7EJbI
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box