شہر کی فضاؤں میں زہریلے ذرات کی مقدار 192 ہو گئی

کراچی:  شہر کی فضاؤں میں منگل کو زہریلے ذرات کی مقدار192تک جا پہنچی

محکمہ موسمیات نے ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعدادوشمار کو مفروضہ قراردے دیا۔ ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کو شہر کی فضائیں مزید آلودہ ہوگئیں جس کے دوران فضاؤں میں زیریلے ذرات کی مقدار 192 ریکارڈ ہوئی،ایئرکوالٹی انڈیکس نے کراچی کودنیا کے 10 آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل رکھا۔

ترجمان محکمہ موسمیات میٹرولوجسٹ انجم نذیر کے مطابق شہر کے حوالے سے ایئر کوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری اعدادوشمارمفروضے اور امکانات کی بنیاد پرہیں۔ کراچی کے10آلودہ شہروں میں شمارکو حتمی نہیں کہا جاسکتا۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کی وجہ سے گرد کی صورتحال ضرور پیدا ہوئی تھی،تاہم اس معمول کی سرگرمی کو زہریلی ہواوں سے جوڑنا درست نہیں ہے، البتہ ہواؤں کی تبدیلی کی وجہ سے پیداہونے والی صورتحال کی بنا پر شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے طورپر ماسک کا استعمال کرنا چاہیے۔

The post شہر کی فضاؤں میں زہریلے ذرات کی مقدار 192 ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SVNtPD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...