فواد چوہدری کی شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سانس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکو خط لکھا جس میں انہوں نے شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے، قانون سازی میں اپوزیشن لیڈرکا اہم کردارہوتا ہے، ان کی غیرموجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں لیکن وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں۔

The post فواد چوہدری کی شہبازشریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V7MA9q

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...