سائبرنائف ٹیکنالوجی کا دوسرا یونٹ جناح اسپتال کراچی میں قائم

کراچی: سرطان کے علاج کے لیے دنیا کی مہنگی ترین سائبر نائف ٹیکنالوجی کا دوسرا یونٹ بھی جناح اسپتال میں قائم کردیا گیا۔

دنیا میں سائبر نائف روبوٹک سرجری وعلاج کی صرف 350مشینیں موجود ہیں نیا سائبر نائف ٹیکنالوجی یونٹ ساٹھ کروڑ روپے میں خریدا گیا پاکستان میں سائبر نائف ٹیکنالوجی علاج صرف سندھ میں دستیاب ہے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کا سائبر نائف اب تک8 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکا ہے۔

دنیا بھر میں کینسر کے علاج کے لیے سائبرنائف ٹیکنالوجی کی مد میں نوے ہزار سے ایک لاکھ ڈالر لیے جاتے ہیں جناح اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی جے پی ایم سی کے سائبر نائف یونٹ میں دنیا کے بارہ ممالک اور 135شہروں سے مریض مفت علاج حاصل کرچکے ہیں۔

سائبر نائف روباٹک ریڈیالوجی کا نیا یونٹ قریبا چار اعشاریہ ایک ملین ڈالر کی لاگت سے قائم کیاگیا ہے اس سے قبل بھی دوہزار بارہ میں سندھ حکومت اور مریض بہبود فاؤنڈیشن نے سائبر نائف روباٹک یونٹ قائم کیا تھا، جناح اسپتال میں قائم ہونے والے سائبر نائف روباٹک سرجری یونٹ نے اب تک دنیا بھر کے 8000سے زائد کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی ہے۔

جناح اسپتال کے ہیڈ آف سائبر نائف وشعبہ ریڈیالوجی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرطارق محمود نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کی تعداد میں اضافے اور اس مرض کے پیچیدہ اور مہنگے علاج کے لیے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے جناح اسپتال میں دوسرے سائبر نائف روبوٹک یونٹ کے آپریشنل ہونے کو سندھ حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے حکومت سندھ پرعزم ہے۔

The post سائبرنائف ٹیکنالوجی کا دوسرا یونٹ جناح اسپتال کراچی میں قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bTxoCI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...