کوسٹ گارڈز نے 30 ارب کی منشیات تلف کردی

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے 30ارب روپے مالیت کی چرس، ہیروئن، شراب اور دیگر منشیات تلف کردی۔

کوسٹ گارڈ کی جانب سے منشیات جلانے کی تقریب پورٹ قاسم پر حسن شاہ مزار سے متصل مقام پر منعقد کی گئی،جس میں گورنر سندھ  عمران اسمٰعیل بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، تقریب میں اعلیٰ عسکری، سول افسران، انٹرنیشنل کیمونٹی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر نے اپنے خطاب میں کہا کہ منشیات کی روک تھام، منشیات کو تلف کرنا اور معاشرے میں آگاہی پھیلانا کیوں ضروری ہے، منشیات جیسی لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا، یقینا یہ عین عبادت بھی ہے۔

مہمان خصوصی گورنر عمران اسمٰعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک کی ایک اہم اور قابل تعریف فورس کے طور پر پہچانی جاتی ہے ۔

The post کوسٹ گارڈز نے 30 ارب کی منشیات تلف کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SLaBl1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...