نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کا مخلوط رقص

ملتان: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بون فائر کی تقریب مخلوط ڈانس کی تقریب میں تبدیل ہوگئی اور ثقافتی و اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

ملتان میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ نے اخلاقی اقدار کا جنازہ نکال دیا۔ نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور کالج میں ہفتہ کی شب بون فائر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات اکٹھے اسٹیج پر مختلف گانوں پر رقص کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا کا بهارتی فلمی گانوں پر رقص

یونی ورسٹی کے انتظامی افسران مخلوط ناچ گانے کے وقت خود بھی تقریب میں موجود رہے۔ سوشل میڈیا پر تعلیمی ادارے میں رقص کی اس محفل کی ویڈیوز وائرل ہونے پر طبی، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔

ڈائریکٹر طلبہ امور پروفیسر ڈاکٹر ہما قدوسی، پرنسپل نشتر میڈیکل کالج ڈاکٹر افتخار حسین سمیت دیگر انتظامی افسران نے اس حوالے سے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔

The post نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات کا مخلوط رقص appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39nCYLC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...