آئی ایم ایف ٹیکس کی وصولیوں میں کمی پر ناخوش

 اسلام آباد: پاکستان کے ساتھ پالیسی مذاکرات کے پہلا مرحلے کے دوران آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں میں کمی پرایف بی آرکی کارکردگی سے ناخوش ہے۔

آئی ایم ایف ٹیکس کی وصولیوں میں کمی پر ناخوش ہے جب کہ ایف بی آرنے ٹیکس محصولات کے ہدف میں ایک بارپھرکمی کی درخواست کردی، آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ٹیکس اہداف پورے کرنے کیلئے نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا جائے، حکومتی ٹیم کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس ریونیو کیلئے نقصان زدہ اداروں کی نجکاری کی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آرنے موقف اختیارکیا کہ نئے ٹیکس اور شرح میں اضافہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا تاہم آئی ایم ایف ٹیکس محصولات کے ہدف میں کمی پر رضامند نہیں ہو رہا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 6 اداروں دوسرے میں 27اداروں کی نجکاری کی جائیگی، آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوںمیں اضافہ نہیں کیا جائیگا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے مربوط نظام لایاجارہا ہے۔

مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت توانائی، نیپرا، اوگرا اور وزارت نجکاری کے حکام شریک ہوئے۔

The post آئی ایم ایف ٹیکس کی وصولیوں میں کمی پر ناخوش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vp54Hr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...