کراچی: کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے درآمدکی جانے والی مختلف اشیاء بھی روک دی گئی جس میں منہ پراستعمال کیے جانے والے سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں۔
کورونا وائرس دنیا میں دہشت کی علامت بن گیا،چین میں نمودار ہونے والا کورونا وائرس دنیا کے 20سے زائد ممالک میں رپورٹ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے چین سے درآمدکی جانے والی مختلف اشیاء بھی روک دی گئی جس میں منہ پراستعمال کیے جانے والے سرجیکل ماسک بھی شامل ہیں۔
سرجیکل ماسک ٹشو پیپرز سے تیارکیے جاتے ہیں، دسمبر تک 100سرجیکل ماسک کا ایک ڈبہ 220 روپے کا ہول سیل مارکیٹ سے ملتا تھا جواب ہول سیل مارکیٹ میں 700روپے میں بھی ناپید ہوگیا ہے تاہم بعض ہول سیلرزکے پاس پرانا اسٹاک موجود ہے جواب قلت کی وجہ سے ایک ہزار روپے کا ایک ڈبہ فروخت کررہے ہیں۔
ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ منہ پرلگانے والے سرجیکل ماسک چین سے درآمد کیے جاتے تھے، کورونا وائرس کی وجہ سے اب سرجیکل ماسک سمیت دیگراہم اشیاء کی ترسیل عارضی طورپر روک دی گئی ہے اس لیے یہ ماسک مارکیٹ میں اب دستیاب نہیں، ہول سیل مارکیٹ میں بعض ہول سیلروں کے پاس پرانا اسٹاک موجود ہے لیکن دکاندار اس خوف کی وجہ سے خریدنے سے قاصر ہیںکہ سرجیکل ماسک پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے ہوا ہے یا نہیں۔
اس تذبذب کی وجہ سے عام دکاندار ہول سیل مارکیٹ سے ماسک نہیں اٹھا رہے تاہم بعض لوکل کمپنیوں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ پر لگانے کیلیے کپٹرے کے ماسک متعارف کرائے ہیں جس کی ایک ماسک کی قمیت 50 روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب بعض سرکاری اسپتالوں میں بھی سرجیکل ماسک اور دستانوں کی بھی قلت ہوگئی ہے۔
The post کورونا وائرس؛ سرجیکل فیس ماسک کی شدید قلت ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SeBhdv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box