ایف آئی اے دبئی میں جائیدادیں بنانیوالے 1225 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کیلیے متحرک

 لاہور: ایف آئی اے نے اپنے افسران سے دبئی میں جائیداد بنانے والے 1225 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دبئی میں اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی خریدنے والے 1225 پاکستانیوں سے تحقیقات کے معاملے میں ایف ائی اے ایک بار ہھر متحرک ہوگئی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ڈائریکٹر کو ایک لیٹر ارسال کیا ہے جو کہ یو اے ای میں جائیداد بنانے والوں سے متعلق ہے۔

ایف آئی اے اکنامک اینڈ کرائم ونگ کے جاری کردہ اس لیٹر میں پوچھا گیا ہے کہ پراپرٹی خریدنے والے جن افراد کے خلاف انکوائریاں مکمل نہیں ہوئیں اس کی کیا وجوہات ہیں؟ اور جن کے خلاف تحقیقات مکمل ہو گئی ان کے خلاف قانون کے مطابق کیا کارروائی عمل میں لائی گئی؟

ایف آئی اے نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام ڈائریکٹر رواں ماہ ہی اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کریں۔

The post ایف آئی اے دبئی میں جائیدادیں بنانیوالے 1225 پاکستانیوں کے خلاف کارروائی کیلیے متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37bBF0B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...