مردان میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ زخمی

مردان: تخت بھائی آصف کلی میں رسالپور ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان کے علاقے تخت بھائی آصف کلی میں ٹریننگ اکیڈمی کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔ حادثے میں جہازکا پائلٹ بھی زخمی ہوا۔

واقعے کی اطلاع موصول ہونے پرریسکیو 1122 کی ٹیمزجائے حادثہ پہنچیں اورپائلٹ کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق پائلٹ کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post مردان میں تربیتی طیارہ گرکرتباہ، پائلٹ زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SCQaFN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...