حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور میں انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج  ارشد حسین بھٹہ نے امیر جماعت الدعوہ حافظ محمد سعید کے خلاف دو کیسز میں محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت دو ملزمان کو دو مقدمات میں ٹرائل مکمل ہونے پر ساڑھے پانچ پانچ سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے مجموعی طور پر حافظ سعید کو 11 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن، مساجد اور مدارس سرکاری تحویل میں

 

حافظ محمد سعید کیخلاف محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے غیر قانونی فنڈنگ کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا تھا۔ دونوں کیسز میں حافظ سعید کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت الدعوۃ سمیت کالعدم تنظیموں کی فنڈ ریزنگ پر پابندی عائد

 

حافظ محمد سعید پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات تھے۔

The post حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمات میں 11 سال قید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Hdeskp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...