موجودہ صورتحال مشکل ہے، اسد عمر کا اعتراف

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں، موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے، انشاء اللہ حالات بہتر ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شبرشیدی کے حکومت سے نالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں، میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی بیمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، حفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

The post موجودہ صورتحال مشکل ہے، اسد عمر کا اعتراف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31O46AE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...