کراچی: امارات ایئرلائن نے پاکستانی مسافروں کے لیے دبئی کے ہوٹلوں میں مفت قیام کی سہولت کا اعلان کر دیا۔
امارات ایئرلائن کا یورپ، براعظم جنوبی و شمالی امریکا اورافریقا براستہ دبئی جانے والے پاکستانی مسافروں کیلیے دبئی کے ہوٹلوں میں دو راتوں کے مفت قیام اور 96 گھنٹوں کے کمپلیمنٹری کا اعلان۔ یہ پیشکش 11 سے 24 فروری کے درمیان 20 فروری تا 31 مارچ تک کے لیے اکانومی، بزنس یا فرسٹ کلاس کی بکنگ پر دی جائے گی۔
پروموشن کے اس عرصے کے دوران پاکستان سے یورپ (استنبول) کا کرایہ 425 امریکی ڈالر سے شروع ہوتا ہے۔ امارات ایئر لائن کے نائب صدر برائے پاکستان محمد سرہان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پاکستانی کسٹمرز کیلیے بہت زبردست پیشکش ہے۔
The post امارات ایئرلائن کا پاکستانی مسافروں کیلئے دبئی کے ہوٹلوں میں مفت قیام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2OMjSXv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box