پی ایم ڈی سی تحلیل کرنیکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ( پی ایم ڈی سی ) تحلیل کرنے کے صدارتی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ میں پی ایم ڈی سی کی جگہ قائم پاکستان میڈیکل کمیشن کی تشکیل بھی غیر قانونی قراردیتے ہوئے پی ایم ڈی سی کے تمام ملازمین کو بھی بحال کردیا، پی ایم ڈی سی کو صدراتی آرڈیننس کے ذریعے ختم کرنیکا فیصلہ غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر نے پی ایم ڈی سی ملازمین کی درخواست پر 8 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلہ سنتے ہی بحال ہونیوالے ملازمین ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

The post پی ایم ڈی سی تحلیل کرنیکا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38qUm28

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...