لاہور: تھانہ شفیق آباد کے قریب پرانی عمارت گرنے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور کے علاقے تھانہ شفیق آباد کے قریب عمارت گرنے سے4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں نے عمارت گرنے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور زخمیوں اور لاشوں کا باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت پرانی تھی جس کی ازسرنو سے تعمیر جاری تھی تاہم عمارت کے ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، جاں بحق افراد کی شناخت خضر حیات، عبدالرشید اور ابو ہریرہ کے نام سے ہوئی جب کہ امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔
The post لاہور میں عمارت گرنے سے 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bBY2Qr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box