ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

 اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کےساتھ تجارت کا حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان ہمارادوسراگھرہے،یہاں آکربہت خوشی ہوئی، اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کاشکرگزارہوں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے، پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے، ہمیں دوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دیناچاہیے، ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے، چاہتےہیں مزیدپاکستانی تاجر بھی ترکی میں سرمایہ کاری کریں، پاکستان کیلئےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دےرہےہیں، سی پیک منصوبےسےپاکستانی معیشت مضبوط ہوگی، ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھا،عزم وہمت سےقابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ پاکستانی علاج کیلئےبیرون ملک کوترجیح دیتے، انہیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں میسرہیں، پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔

The post ترکی کا پاکستان کے ساتھ تجارت 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HpASyJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...