جھل مگسی میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی

جھل مگسی: قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق جھل مگسی میں قومی شاہراہ پر باراتیوں سے بھری بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے جھل مگسی اسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے تصادم کی وجہ سامنے نہیں آسکی تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

The post جھل مگسی میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38wuB0c

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...