ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

ٹانک: نواحی گاؤں رغزائے میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹانک کے نواحی گاؤں رغزائے میں مصدقہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا اور کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت انس عرف منیر اور بخت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں سیکیورٹی اداروں پر کئی حملوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

 

The post ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TgwcB5

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...