وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

 اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے حالیہ دنوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور انٹیلی جنس بیور کا گریڈ 20 یا 21 کا افسر شامل ہوگا۔ ڈی جی ایف آئی اے بطور کنوینر کسی بھی ممبر کو کمیٹی میں شامل کرنے کا مجاز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کو وزیرِاعظم آفس کی جانب سے ایک درجن سے زائد سوالات بھجوادیے گئے ہیں، کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ معاملے میں کون کون سے عناصر ملوث ہیں، جب کہ اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ چینی کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لئے مقامی انتظامیہ اور حکومتی اداروں نے کیا حفاظتی اور پیشگی اقدامات کیے۔

کمیٹی حقائق کے تناظر میں ذمہ دار افراد، اداروں یا افسران کا تعین کرے گی اور اس بات کا جائزہ لے گی کہ قیمتوں میں اضافہ کسی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش تو نہیں، جب کہ کمیٹی مستقبل کے حوالے سے سفارشات  بھی پیش کرے گی۔

The post وزیراعظم نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SLWjAz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...