نوازشریف کی حالت میں بہتری نہیں آئی، (ن) لیگ کی حکومتی کمیٹی کو بریفنگ

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے حکومتی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت اور لندن  قیام میں توسیع کے معاملے پر حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری (ن) لیگ عطااللہ تارڑ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ویڈیو لنک کے ذریعے سابق وزیراعظم کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتحال بتائی۔

ڈپٹی سیکرٹری ن لیگ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ نوازشریف کی حالت میں کوئی بہتری نہیں آئی، ضروری ہے کہ سابق وزیراعظم کا پہلے دل کا علاج کرایاجائے جب کہ دل کے علاج کے بعد باقی بیماریوں کا علاج شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دل کے ساتھ گردوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے جب کہ سابق وزیراعظم کے 7 میں سے 2 اسٹنٹ کام کرنا چھوڑگئے ہیں۔

The post نوازشریف کی حالت میں بہتری نہیں آئی، (ن) لیگ کی حکومتی کمیٹی کو بریفنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Va8jxt

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...