وفاقی حکومت مصنوعی بحران پیدا کرنے والی آئل کمپنیز سے ریکوری کرے، لاہورہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق اور سردار فرحت منظور چانڈیو نے ملک میں پٹرولیم بحران کے خلاف درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے تحریری فیصلے میں ریمارکس دیئے کہ آئل کمپنیز نے بحران کے دنوں میں اربوں روپے کمائے، عدالتی حکم پر تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تھا، مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، اور مصنوعی بحران پیدا کرکے پیسا بنانے والی کمپنیز سے حکومت پیسے وصول کرے۔

چیف جسٹس قاسم خان نے حکم دیا ہے کہ اوگرا کے  برقرار رکھنا ہے یا تحلیل کرنا ہے وفاقی حکومت اس معاملے پر کمیٹی تشکیل دے، وفاقی حکومت آئل سٹوریج کی کم سے کم مقدار کو برقرار رکھنے کی پابند ہوگی، وفاقی حکومت پٹرولیم کمیشن کی تجاویز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، اور  تین ماہ میں عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائے۔

The post وفاقی حکومت مصنوعی بحران پیدا کرنے والی آئل کمپنیز سے ریکوری کرے، لاہورہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zZ41uI

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...