لنڈی کوتل میں دھماکا، چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی

 پشاور: خیبر پختون خوا کے علاقے لنڈی کوتل کے ایک گھر میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبر پختون خوا لنڈی کوتل کے علاقے سدوخیل کے ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے فوری طور پر وہاں پہنچ گئے، زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے سبب چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے، شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

The post لنڈی کوتل میں دھماکا، چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qyw0x2

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...