اسلام آباد: راجا سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جس کے بعد ہڑتال کا حامی نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گزشتہ روز آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا اور ملک بھر میں تیل کی ترسیل بند کردی گئی تھی، تاہم آج آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی ہے، راجا سعید گروپ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے اور آئل ٹینکرز ہڑتال کا حامی نعمان بٹ گروپ تنہائی کا شکار ہوگیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ
راجا سعید گروپ نے حکومت سے مزاکرات سے پہلے ہڑتال ختم کردی ہے، جس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں سپلائی بحال کردی گئی ہے، سہالہ آئل ڈپو، اٹک آئل ریفانری سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی بحال ہوگئی ہے۔
راجا سعید گروپ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے گلگت تک پڑول سپلائی بحال کردی ہے اور جڑواں شہروں میں بھی کوئی ہڑتال نہیں ہے، ہم حکومت سے مزاکرات کریں گے، لیکن ہڑتال کی مخالفت کرتے ہیں۔
The post آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن دو دھڑوں میں تقسیم، پٹرول بحران کا خدشہ ٹل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xRMN0B
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box