اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹر کردیا۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) نے مقامی طور پر تیار کردہ پاکستانی ساختہ آئی سی یو وینٹی لیٹر ( پاک وینٹ) کو رجسٹریشن سرٹفکیٹ جاری کردیا ہے۔
ڈریپ کے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کے مطابق پاک وینٹ نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائنٹیفک کمیشن نے تیار کیا ہے۔ جو کہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں کے لیے ہے۔ پاک وینٹ وینٹی لیٹر کی سروس لائف دس سال ہے۔
ڈریپ سرٹفیکیٹ کے مطابق پاک ویینٹ کی رجسٹریشن آئندہ پانچ سال کے لیے موثر ہے۔
The post ڈریپ نے پاکستانی ساختہ وینٹی لیٹر ’پاک وینٹ‘ کو رجسٹرکرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3y5Za9q
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box